جماعت اسلامی کے تحت کے الیکٹرک کے خلاف منگل کو شاہراہ قائدین پر عوامی دھر نا دیا جائے گا

پیر 7 اگست 2017 23:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اگست2017ء) جماعت اسلامی کے تحت کراچی کے شہریوں پرکے الیکٹرک کے ظلم و زیادتیوں کے خلاف ’’ون ملین عوامی پٹیشن برائے سپریم کورٹ ‘‘ کے سلسلے میں منگلکو شاہراہ قائدین نزد نورانی کباب چورنگی پر عوامی دھرنا دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن دھر نے سے خطاب کریں گے۔جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکریٹری عبد الوہاب نے کے الیکٹرک کی اووربلنگ اور دیگر ظلم و زیادتیوں کا شکار کراچی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اس دھر نے میں بڑی تعداد میں شریک ہو کر ون ملین پٹیشن پر دستخط کریں تا کہ جماعت اسلامی اپنا ہدف پورا کر کے سپریم کورٹ میں جلد از جلد پٹیشن دائر کر سکے ۔

متعلقہ عنوان :