Live Updates

نواز شریف اپنی نااہلی کا جشن منانے سڑکوں پر آرہے ہیں‘

یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ درست نہیں ‘ وہ بتائیں کس کے خلاف جی ٹی روڈ پر طاقت کا مظاہرہ کررہے ہیں‘ تمام وسائل نواز شریف کے نااہلی کے جنازہ پر وقف کردیئے گئے ہیں‘ اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ درست نہیں تھا تو اپیل کیوں نہیں کی‘ نواز شریف وہی کررہے ہیں جو بھارت چاہتا ہے‘ ان کو بتانا چاہتا ہوں اب کی بار کوئی این آر او نہیں ہوگا پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف قانون دان بابر اعوان کی میڈیا سے گفتگو

منگل 8 اگست 2017 12:41

نواز شریف اپنی نااہلی کا جشن منانے سڑکوں پر آرہے ہیں‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف قانون دان بابر اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کس کے خلاف جی ٹی روڈ پاور شو کررہے ہیں‘ نواز شریف اپنی نااہلی کا جشن منانے سڑکوں پر آرہے ہیں‘ یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ درست نہیں ہے‘ تمام وسائل نواز شریف کے نااہلی کے جنازہ پر وقف کردیئے گئے ہیں‘ اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ درست نہیں تھا تو انہوں نے اپیل کیوں نہیں کی‘ نواز شریف وہی کررہے ہیں جو بھارت چاہتا ہے‘ نواز شریف کو بتانا چاہتا ہوں اب کی بار کوئی این آر او نہیں ہوگا۔

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف تاحیات نااہل ہوچکے ہیں۔ نواز شریف ملک کیلئے سب سے بڑا سکیورتی رسک ہیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف اپنی نااہلی کا جشن منانے سڑکوں پر آرہے ہیں۔ سیاسی ملازمین کی ڈیوٹیاں جی ٹی روڈ پر لگا رہے ہیں۔ لاہور میں بارود سے بھرا ٹرک سکیورٹی رسک کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیغام دینے جارہے ہیں کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ درست نہیں۔

تمام سرکاری وسائل مشن جی ٹی روڈ پر لگائے جارہے ہیں۔ سب سے بڑا صوبے کے ریڈ زون میں بارود بھرا ٹرک پھٹا ہے ٹرک ریڈ زون میں تین دن سے کھڑا تھا۔ تمام وسائل نواز شریف کے نااہلی کے جنازہ پر وقف کردیئے گئے ہیں۔ بابر اعوان نے کہا اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ درست نہیں تھا تو اپیل کیوں نہیں کی۔ ڈاکٹرز کی ہڑتال میں انہوں نے دو پولیس والے شہید کرادیئے۔ نواز شریف بتائیں پاور شو کس کے خلاف کررہے ہیں۔ پنجاب کی پوری سکیورٹی دو بھائیوں پر لگی ہوئی ہے نواز شریف کو بتا دنا چاہتا ہوں اب کوئی این آر او نہیں ہوگا نواز شریف وہی کررہے ہیں جو بھارت چاہتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات