پاکستان میں انٹرنیٹ نظام میں تعطل سے ملکی معیشت کو ایک ارب کا نقصان ہوا

پی ٹی اے نے مالی نقصان کا اندازہ لگانے کیلئے اداروں سے رپورٹ طلب کرلی،مالی نقصان کا تخمینہ لگا رہے ہیں ، حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا ، چیئرمین پی ٹی اے

منگل 8 اگست 2017 13:56

پاکستان میں انٹرنیٹ نظام میں تعطل سے ملکی معیشت کو ایک ارب کا نقصان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اگست2017ء) سعودی عرب میں عالمی انٹرنیٹ آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ نظام میں تعطل سے ابتدائی تخمینہ کے مطابق ایک ارب کا نقصان ہوا، پی ٹی اے نے مالی نقصان کا اندازہ لگانے کیلئے اداروں سے رپورٹ طلب کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل انٹرنیٹ کیبل جو جدہ کے قریب کٹ گئی تھی سے پاکستان کو انٹرنیٹ فراہمی میں تعطل پید ا ہوا اور اس نظام سے منسلک ادارو ں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔

پی ٹی سی ایل نے صارفین کو متبادل ذرائع اور نظام سے انٹرنیٹ سروس فراہم کی تاہم رفتار کم ہونے سے پی آئی ا ے سمیت متعدد سرکاری و نجی اداروں کو مشکلات رہیں جس سے ملکی معیشت کو ابتدائی طور پر ایک ارب روپے کانقصان پہنچا ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد ساڑھے چار کروڑ ہے ۔ پی ٹی ا ے کے اعداد وشمار کے مطابق ڈی ایس ایل (DSL)صارفین کی تعداد 1527306، ایچ ایف سی کی تعداد 50571، وائی میکس کی تعداد 168511، ایف ٹی ٹی ایچ کی تعداد 48020، ای او ڈو کی تعداد 729625اور موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنیوالے صارفین کی تعداد 42084032اور مجموعی تعداد 44608065ہے ۔

پی ٹی ا ے چیئرمین اسماعیل شاہ نے دنیا کو بتایا کہ انٹرنیٹ میں تعطل سے ہونیوالے مالی نقصان کاتخمینہ لگایا جارہا ہے ۔پی ٹی سی ایل کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریذ یڈنٹ سکندرنقی کا کہنا تھا انٹرنیٹ نظام مکمل بحال ہوچکا ہے ، پی ٹی سی ایل کا بہت زیادہ نقصان نہیں ہوا کیونکہ کیبل جس خطے اور ملک میں کٹتی ہے و ہ ملک نقصان کا ذمہ دار ہوتا ہے اس لیے سعودی عرب نے مذکورہ کیبل ٹھیک کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :