تشدد اور زیادتیوں سے حالات معمول پر نہیں لائے جا سکتے ‘ حریت کانفرنس

منگل 8 اگست 2017 15:57

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2017ء) کل جماعتی حریت کانفرنس’’گ ‘‘ گروپ نے کہا ہے کہ تشدد اور زیادتی سے حالات معمول پر نہیں لائے جا سکتے ہیں ۔ حریت ’’گ‘‘کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر سے جڑا ہوا لوگوں کا جذبہ نہ ماضی میں خوف و ہراس سے ختم کیا گیا اور نہ مستقبل میں یہاں کے عوام حق و صداقت پر مبنی جدوجہد سے دستبردار ہوں گے ۔

بیان مین کہا گیا ہے کہ ماضی میں یہ دیکھا گیا ہے کہ جب بھی حکومت کی طرف سے لوگوں پر دبائو کیا گیا ایک فطری ردعمل دیکھنے کو ملا ہے اور یہاں کے لوگ اب سیاسی طور بالغ النظر ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت اپنے ریاستی گماشتوں سے مل کر اشتعال کے ذریعے یہاں کی حقیقی آواز کو دہشتگردی ثابت کرنے اور ان کی کردار کشی میں لگی ہوئی ہے جس سے ان کو محض رسوائی اور کچھ حاصل نہیں ہو سکتا ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ جب تک نہ حکومت ہندوستان آنجہانی پنڈت جواہر لعل نہرو کا کیا ہوا وعدہ عملایا نہ جائے اور بھارتی فورسز کو لگام نہ لگائی جائے صورت حال دن بدن خراب ہوتی جائے گی حریت نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیریوں کے قتل عام کو سہولت کار پی ڈی پی حکومت ہے بیان میں کہا گیا کہ حالات معمول پر لانے پر باتیں کرنے والوں کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :