پانی کا تحفظ حکومت اور عوام کیلئے اہم ہے، پانی کے وسائل سے متعلق امور کے حل کیلئے علیحدہ وزارت ضروری ہے،

توانائی اور پٹرولیم ڈویژنز تھرمل پاور کے استعمال کم کرنے کیلئے روڈ میپ تشکیل دیں،تھر کے کوئلے کے ذخائر کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا اجلاس سے خطاب

منگل 8 اگست 2017 17:03

پانی کا تحفظ حکومت اور عوام کیلئے اہم ہے، پانی کے وسائل سے متعلق امور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پانی کا تحفظ حکومت اور عوام کے لئے اہم ہے، پانی کے وسائل سے متعلق امور کے حل کیلئے علیحدہ وزارت ضروری ہے، توانائی اور پٹرولیم ڈویژنز تھرمل پاور کے استعمال کم کرنے کیلئے روڈ میپ تشکیل دیں،تھر کے کوئلے کے ذخائر کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

وہ منگل کو توانائی کے شعبے سے متعلق اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ توانائی اور پٹرولیم کے سیکرٹریز نے توانائی منصوبوں اور لوڈمینجمنٹ پلان پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پانی کا تحفظ حکومت اور عوام کے لئے اہم ہے، پانی کے وسائل سے متعلق امور کے حل کیلئے علیحدہ وزارت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ توانائی اور پٹرولیم ڈویژنز تھرمل پاور کے استعمال کم کرنے کیلئے روڈ میپ تشکیل دیں،دونوں ڈویژنز قدرتی گیس اور مقامی کوئلے سے توانائی کی پیداوار پر توجہ دیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے متوازن وسائل استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،تھر کے کوئلے کے ذخائر کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور روشن پاکستان کا قیام ہمارا عزم ہے، پانی ذخیرہ کرنے کیلئے منصوبہ بندی تیز کی جائے۔