Live Updates

عمران خان کون ہوتے ہیں پوچھنے والے کہ موٹروے سے جائیں یا جی ٹی روڈ سے ،نواز شریف کی مرضی ہے،

وہ 3دفعہ ملک کے منتخب وزیراعظم رہے ہیں ان کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، عمران خان نہ تو کبھی وزیراعظم رہے اور نہ ہی وزیراعلیٰ رہے، ان کو بھی تو سیکیورٹی دی جاتی ہے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و سینیٹر الیاس بلور کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 8 اگست 2017 17:25

عمران خان کون ہوتے ہیں پوچھنے والے کہ موٹروے سے جائیں یا جی ٹی روڈ سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اگست2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و سینیٹر الیاس بلور نے کہا ہے کہ عمران خان کون ہوتے ہیں پوچھنے والے کہ موٹروے سے جائیں یا جی ٹی روڈ سے ،نواز شریف کی مرضی ہے،نواز شریف 3دفعہ ملک کے منتخب وزیراعظم رہے ہیں ان کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، عمران خان نہ تو کبھی وزیراعظم رہے اور نہ ہی وزیراعلیٰ رہے، ان کو بھی تو سیکیورٹی دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ الیاس بلور نے کہا کہ ہر شہری کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے کہ نواز شریف3مرتبہ ملک کے وزیراعظم رہے ہیں اور ان کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی اگر مناسب سمجھیں تو اسمبلی رکنیت سمیت تحریک انصاف سے استعفیٰ دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ نواز شریف کو کہیں کہ وہ موٹرے سے جائیں یا جی ٹی روڈ سے جائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات