ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا جائے گا، وفاقی وزیر دفاع انجینئرخرم دستگیر خان

منگل 8 اگست 2017 18:15

ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا جائے گا، وفاقی وزیر دفاع انجینئرخرم ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2017ء) وفاقی وزیر دفاع انجینئرخرم دستگیرخان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیربنایا جائے گا اور اس کے لئے تمام دستیاب وسائل فراہم کئے جائیں گی- وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے گذشتہ روز اپنی نئی وزارت کا چارج سنھالااور وزارت دفاع آمد پر سینئر افسران اور سٹاف نے اُن کا استقال کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کو وزارت‘اس کے متعلقہ ذیلی اداروں اورکارکردگی کے بارے میں بتایا گیا- اس موقع پر وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع خصوصاً مسلح افواج کو مزید مضبوط کیا جائے گا اور اس ضمن میں حکومت تمام دستیاب وسائل فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :