پی آئی اے اور اسٹیل مل کو تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے ،حلیم عادل شیخ

شمسی حسن اور رضا راجپر نے سٹیل مل کی تاریں بھی نہیں چھوڑی ، راتوں رات ارب پتی بننے والوں کے اثاثوں کی چھان بین ہونی چاہیے ، ملاقات گفتگو

منگل 8 اگست 2017 19:22

پی آئی اے اور اسٹیل مل کو تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے ،حلیم عادل شیخ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ن لیگ اداروں کی تباہی کی ذمیوار ہے اداروں کو کمزور کرکرے شریفوں کی حکومت اپنے کاروبار کو فائدہ پہنچا رہی ہے اسٹیل مل میں سی او شمسی حسن اور جی ایم سیکیورٹی رضا رجپر کرپشن کا بازار سرگرم کرکے بیٹھے ہوئے ہیںعادل ہاوس میں پی ٹی آئی کے نائب صدر سندھ ڈاکٹر مسرور سیال ، مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکٹری جمال صدیقی ، انصاف لیبر یونین رہنماء یاسین جامڑو ، پی آئی اے یونین رہنماء عبدالصبور شاہ ، سرور نیازی ، عبدالرسول بلالی اور دیگر بھی موجود تھے پاکستان تحریک انصاف اس ملک میں ناانصافیوں کے خلاف جنگ لڑرہی ہے اس وقت صرف دو ہی اپوزیشن نظر آرہی ہیں ایک تحریک انصاف دوسری میڈیا باقی جو خد کو اپوزیشن کہہ رہے وہ اس نورہ کشتی میں حکمرانوں کے ساتھ ہی ہیں ، کوئی ووٹ دیکر تو کوئی خفیہ ڈیل کرکے اپنی حیثیت ختم کرلیتا ہے اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے سپریم کورٹ کے فیصلوں کی توہین کی جارہی ہے پی ایم ایل کے نااہل حکمرانوں نے ٹھان لی ہے کہ پی آئی اے اور اسٹیل مل کو تباہ کرنا ہے اسٹیل مل میں پیپلزپارٹی نے 20سال سے کرپشن اور لوٹ مار کا بازار سرگرم کیا ہوا تھا اس ظلم اور کرپشن کے نظام کو ہم نے توڑا اور الیکشن کے ذریعے پی ٹی آئی کی انصاف لیبر یونین نے کامیابی حاصل کی اور یہ کامیابی حاصل کرنا شاید ہمارے لیے گناہ بن گیا کیوں کہ اس وقت ہماری یونین کے خلاف انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں اسٹیل مل کے سی ای او شمسی حسن اور جی ایم سیکیورٹی رضا راجپر نے مل کر ہمارے 250لوگوں کو شہر بدر بدلی کردیا اور 7سے زائد ایف آء آرز ہمارے لوگوں پر کٹائی گئی ہیں ہمارے لوگوں کے گھروں پر پولیس کی چڑھائی کراکے گرفتاریاں کراکے انہیں ڈرایا دھمکایہ جارہا ہے ، اسٹیل مل کی حالت یہ ہے کہ لوگ بھوک مررہے ہیں تنخواہیں نہیں مل رہی مزدور خدکشیاں کرنے پر مجبور ہیں ، رضا راجپر جسکا ماضی کسی سے چھپا نہیں موٹر سائیکل پر چلنے والا آج اربوں روپے کے اثاثوں کا مالک بن چکا ہے اور شمسی حسن نے بھی اسٹیل مل کو لوٹنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑا ان کے کیسز نیب میں بھی چل رہے ہیں کرپٹ لوگوں کا ٹولا ان دونوں کرپٹ افسران کی سربراہی میں اسٹیل مل کی زمین کو کوڑیوں کے بہائو بیچنے جارہے ہیں لوہا ، تاریں ، اسکریپ نکال کر بیچا جارہا ہے ، تحریک انصاف اسٹیل مل کو چلانے کے لیے کوشش کررہی ہے ہم اسٹیل مل کو چلائیں گے اور مزدور کے گھر کا چولہا بھی ہماری محنت سے جلے گا ، ہم نے نواز شریف کو بھی گھر بھجوا دیا یہ لوگ بھی اپنی تیاری کریں اسٹیل مل کے افسران ہماری سی بی اے سے زیادتی کررہے ہیں انہیں جیل بھجوائیں گے اور اسٹیل مل چلاکر دم لیں گے ، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پی آئی اے میں ایئر لیگ کے ذریعے کرپشن اور غنڈا کردی کا بازار سرگرم ہے پی آئی اے میں سیکشن 10کے ذریعے منی مارشل لا لگائی گئی مزدوروں کو پریشان کیا جارہا ہے یہ وہی ایئر لیگ ہے جسے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فل بئنچ نے جعلی قرار دیا تھا لیکن یہ اپنی غنڈا گردی اور دھونس سے ابھی بھی پی آئی اے کی یونین پر قابض ہیں اور پی آئی اے انتظامیہ بھی ان کے ساتھ برابر کی شریک ہے ان کے کالے کرتوتوں کو چھپانے میں مصروف ہے ایئر لیگ یونین کا عرصہ دو سال کا تھا مگر وہ پچھلے تین سال سے قابض ہیں جبکہ پی آئی اے کی آفیس میں ایئر لیگ جلسے کررہی ہے اور دیگر پارٹیوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے پی آئی اے کا ادارہ اس وقت خسارے میں ہے لیکن ایئر لیگ کے من پسند لوگوں کو مراعات دی جارہی ہیں مزدوروںکے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے جبکہ اس وقت نااہل وزیر اعظم کی تصوریں بھی پی آئی اے کے دفتر میں لگادی گئی ہیں ، ظلم ہے ایک طرف الیکشن کے ذریعے جیتنی والی اسٹیل مل کی سی بی اے کو کام کرنے نہیں دیا جارہا دوسری جانب پی آئی اے میں ایئر لیگ کے ان گلو بٹوں نے کرپشن اور غنڈا گردی کا بازار سرگرم کررکھا ہے ،فوری طور پر سیکشن 10منی مارشلا کا خاتمہ ہونا چاہیے اور فوری طور پر ایئر لیگ کے قابض غنڈوں کو نکال کر نیا الیکشن کرایا جائے اور اس بار تحریک انصاف کی پی آئی اے فرنٹ یونین الیکشن مین بھرپور حصہ لے گی ، اسحاق ڈار سے مطالبہ کرتے ہیں کے اسٹیل مل کے ملازمین کی تنخواہیں جار ی کی جائیں اور ملازمین کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :