گلشن اقبال میں رہزنی کی واردات ناکام ، 2 ڈاکو ہلاک

منگل 8 اگست 2017 19:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اگست2017ء) گلشن اقبال پولیس نے رہزنی کی واردات ناکام بنادی ، اور 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ، ادھر کورنگی میں پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے قبضے سے کلاشنکوف اور دستی بم برآمد کرلیا ، تفصیلات کے مطابق منگل کو کورنگی ڈھائی نمبر کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شوکت منشیات فروش اور ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف اور دستی بم برآمد ہو اہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب ہے اور ان کے مزید ساتھی بھی وارداتیں کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ادھر گلشن اقبال میں پولیس نے لوٹ مار کی واردات ناکام بنادی۔ پولیس نے مقابلے کے بعد الیاس اور شکیل نامی دو ڈاکوؤں کو گرفتا ر کر کے اسلحہ ، موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے اسی دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی مقابلے کے بعد ملزمان کے قبضے سے 2ٹی ٹی پستول اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کے کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔