سکھر:مختلف بیماریوں پر کنٹرول کے لیے جاری 10ورٹیکل پروگراموں کی مانیٹرنگ کو بہتر بنانے کے لیے یو ایس ایڈ کے تعاون سے جدید ٹیکنالاجی پر مشتمل ڈیش بورڈ قائم

منگل 8 اگست 2017 21:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2017ء) صحت کے شعبے میں مختلف بیماریوں پر کنٹرول کے لیے جاری 10ورٹیکل پروگراموں کی مانیٹرنگ کو بہتر اور پائیدار بنانے کے لیے یو ایس ایڈ کے تعاون سے جدید ٹیکنالاجی پر مشتمل ڈیش بورڈ قائم کیا گیا ہے ، جس کے ذریعے ڈی سیز اور دیگر انتظامیا ںافسران پروگراموں ، ایل ایچ ویز اور ویکسینیٹرز کی کارکردگی جلد اور بہتر مانیٹرنگ کر سکے گیں ۔

ایسی آگہی یو ایس ایڈ کے تعاون سے قائم ادارے JSIریسرچ اور ٹریینگ انسٹیٹیوٹ کی کنٹری ریپریزنٹو ڈاکٹر نبیلا علی کی سربراہی میں ایک وفد نے کمشنر سکھر ڈویژن محمد عبا س بلوچ کے ساتھ کیمپ آفس میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران دی ۔ ڈاکٹر نبیلا علی نے بتایا کہ اضلاع میں جاری صحت پروگراموں کی مانیٹرنگ جدید بنیادوں پر کی جائیگی، جس سے پروگراموںکی کارکردگی بہتر بنائی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ اضلاع میں مانیٹرنگ ڈیش بورڈ کے قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ڈیسک ڈویژنل سطح پر بھی قائم کی جائیگی۔

(جاری ہے)

وفد نے بتایا کہ یو ایس ایڈ کی جانب سے خیرپور کے بعد لاڑکانہ میں بھی مدر اینڈ چائلڈ کیئر سینٹرقائم کیا جائیگا جس میں زچہ و بچہ کی صحت عامہ کی تمام جدید سہولیات فراہم کی جائینگی ۔ کمشنر سکھر ڈویژن محمد عبا س بلوچ نے ان مانیٹرنگ پروگراموں کو سراہتے ہو ئے کہا کہ سکھر میں سکھر میں جمعرات کو جبکہ لاڑکانہ میں بروز جمع کو تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران اور محکمہ صحت کے افسران کو جے ایس آئی کے تحت قائم والے جدید مانیٹرنگ ڈیش بورڈ کے متعلق آگہی دی جائیگی ۔ کمشنر سکھر محمد عباس بلوچ کا کہنا تھا کہ یو ایس ایڈ کی جانب سے نیو نینٹٹل وارڈ کے کے لیے 15انکیوپیٹرز بھی فراہم کئے گئے ہیں ۔#

متعلقہ عنوان :