یا اللہ یا رسول بینظیر بے قصور کے زیر عنوان نظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نام سے منسوب ہے، رکن سندھ اسمبلی سعید غنی

منگل 8 اگست 2017 22:49

یا اللہ یا رسول بینظیر بے قصور کے زیر عنوان نظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ یا اللہ یا رسول بینظیر بے قصور کے زیر عنوان نظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نام سے منسوب ہے۔ ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ یااللہ یا رسول، بینظیر بے قصور کا نعرہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید سے منسوب ہے۔ مسلم لیگ (ن)نظم کو چوری کرنے سے گریز کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید کی طویل جدوجہد کو نظر میں رکھتے ہوئے شاعر محسن نقوی نے اس نظم کے ذریعے بینظیر بھٹو شہید کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس نظم میں دراصل ہ بینظیر بھٹو شہید پر ہونے والے ظلم کے خلاف فریاد کی گئی تھی جو بعد میں عوام کا نعرہ بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)یہ نعرہ چوری کرنے کی بجائے اپنی قیادت کو مشورہ دیں کہ اب بھی وقت ہے نواز شریف اپنے ماضی پر پاکستان کے عوام سے معافی مانگیں اور عوام کو آگاہ کرے ںکہ وہ کس کے کہنے پر بینظیر بھٹو شہید کے لئے مشکلات پیدا کر رہے تھے۔