نوازشریف احتجاجی سیاست کرنے کی بجائے خود احتسابی کی طرف آئیں ‘قمر زمان کائرہ

عدالت نے نوازشریف کو نااہل کر کہ ان کا احتساب تو کر دیا لیکن اب انہیں خود احتسابی کے عمل سے گزرنا ہو گا

منگل 8 اگست 2017 23:07

نوازشریف احتجاجی سیاست کرنے کی بجائے خود احتسابی کی طرف آئیں ‘قمر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2017ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ نوازشریف احتجاجی سیاست کرنے کی بجائے خود احتسابی کی طرف آئیں اور سوچیں کہ گزشتہ چار سالوں میں ان سے کیا غلطیان سرزد ہوئیں،انہوں نے پارلیمنٹ اور عوام کو کیوں نظر انداز کیا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عدالت نے نوازشریف کو نااہل کر کہ ان کا احتساب تو کر دیا لیکن اب انہیں خود احتسابی کے عمل سے گزرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

تصادم اور انار کی ملکی مفاد میں نہیں،اداروں کے کردار کی بحث کا بھی یہ موزوں وقت نہیںنئے انتخابات کے بعد جب نئی پارلیمنٹ آئے گی تو اس کے پاس قانون سازی کے لیے سارے آپشنز کھلے ہوں گے یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ آئین اور پارلیمنٹ کے خلاف ہم کبھی کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے ہم نے عمران خان کے خلاف دھاندلی کے موقف کی بھی حمایت ئیت کی تھی اور ہم طاہرلقادری کے مطالبات کی بھی تائید کرتے ہیں۔طاہرلقادری بھی ووٹ کے ذریعے تبدیلی چاہتے ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔پیپلز پارٹی آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر ان کی حمائیت کرے گی۔