جشن آزادی ڈسٹرکٹ اٹک انٹر تحصیل بیڈ منٹن ٹورنامنٹ12،13اگست کو حضرو منعقد ہو گا

بدھ 9 اگست 2017 13:46

جشن آزادی ڈسٹرکٹ اٹک انٹر تحصیل بیڈ منٹن ٹورنامنٹ12،13اگست کو حضرو ..
اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2017ء) جشن آزادی ڈسٹرکٹ اٹک انٹر تحصیل بیڈ منٹن ٹورنامنٹ12،13اگست میونسپل بیڈ منٹن ہال حضرو منعقد ہو گا۔ٹورنا منٹ میں ضلع اٹک کی تمام تحصیل میونسپل کمیٹیوں کی بیڈ منٹن ٹیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ ٹیم ایونٹ کی بنیا د پر کھیلا جائے گا ۔ ہر ٹیم پانچ کھلا ڑیوں اور ایک آفیشل پر مشتمل ہو گی ۔ یہ ٹورنامنٹ ڈپٹی کمشنر اٹک کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حضرو کے زیر نگرانی اورڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اٹک کے زیرانتظام منعقد ہو رہا ہے۔ملک مبارک اعوان چیف آفیسر بلدیہ حضرو ٹورنامنٹ کے میزبان ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :