چار سال سے ملک ہر شعبے میں آگے بڑھ رہا تھا‘

اس سال ترقی کی شرح 7 فیصد تک ہونے کی امید ہے‘ امید ہے آئندہ سال کے اوائل تک بجلی بحران پر قابو پالینگے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی غیر ملکی میڈیا سے بات چیت

بدھ 9 اگست 2017 15:56

چار سال سے ملک ہر شعبے میں آگے بڑھ رہا تھا‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اگست2017ء) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ چار سال سے ملک ہر شعبے میں آگے بڑھ رہا تھا‘ اس سال ترقی کی شرح 7 فیصد تک ہونے کی امید ہے‘ امید ہے آئندہ سال کے اوائل تک بجلی بحران پر قابو پالینگے۔ بدھ کو نواز شریف نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چار سال سے ملک ہر شعبے میں آگے بڑھ رہا تھا۔

(جاری ہے)

معیشت تیزی سے ترقی کررہی تھی۔ پچھلے سال ترقی کی شرح 5.3 فیصد حاصل کی اس سال ترقی کی شرح 7فیصد تک ہونے کی توقع ہے۔ بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری سے ترقی کی شرح بڑھنے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے 2013 میں ہمیں تین بڑے چیلنجز ورثے میں ملے 2013 میں بجلی کا بحران عروج پر تھا امید ہے آئندہ سال کے اوائل تک بجلی بحران پر مکمل قابو پالیں گے۔