احتجاج سمجھ سے باہرہے،آج کی ریلی بظاہرعدلیہ اور فوج پردباؤ ہے،قمرزمان کائرہ

کنٹینرکنٹینرکرتے خودکنٹینرپرآگئے،پاکستان کوخطرات پر قوم کواعتمادمیں نہیں لیں گے تویہ قومی جرم ہوگا،یادکریں آپ نے بھی ایک وزیراعظم کے خلاف عدالت کارخ کیاتھا،صدرپیپلزپارٹی پنجاب کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 9 اگست 2017 15:52

احتجاج سمجھ سے باہرہے،آج کی ریلی بظاہرعدلیہ اور فوج پردباؤ ہے،قمرزمان ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 اگست 2017ء ) : پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ آج کی ریلی بظاہرعدلیہ اور فوج پردباؤ ہے،آپ کااحتجاج ہماری سمجھ میں نہیں آرہا،کنٹینرکنٹینرکرتے خودکنٹینرپرآگئے،پاکستان کوخطرات پر قوم کواعتمادمیں نہیں لیں گے تویہ قومی جرم ہوگا،یادکریں آپ نے بھی ایک وزیراعظم کے خلاف عدالت کا رخ کیا تھا۔

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کو پروٹوکول کس صورت میں دیا جا رہا ہے؟سرکاری ملازمیں یادرکھیں سب کونتائج بھگتناپڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ میاں صاحب آپ لاڈلے ہیں ،آپ پرہاتھ ابھی بھی ہولارکھاگیاہے۔نوازشریف نے خود کہاکہ عدالت جوبھی فیصلہ کرے گی قبول ہوگا۔لیکن میاں صاحب کنٹینرکنٹینرکرتے خودکنٹینرپرآگئے۔

(جاری ہے)

عدالتی فیصلے پرآپ کااحتجاج ہماری سمجھ میں نہیں آرہا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کوخطرات ہیں توقومی قیادت کواعتمادمیں لیاجائے۔ پیپلزپارٹی نے باربارپوچھا کہ آپ کیخلاف کون سازش کرہاہے؟اگرمیاں صاحب قوم کواعتمادمیں نہیں لیں گے تویہ قومی جرم ہوگا۔بتایا جائے کون سازش کررہاہے؟انہوں نے کہاکہ میاں صاحب کویادکرواتے ہیں کہ آپ نے بھی ایک وزیراعظم کے خلاف عدالت کارخ کیاتھا۔آپ کے خلاف ابھی ایک عدالتی فیصلہ ہی آیاہے۔اس عدالتی فیصلے سے کونسے خطرات منڈلانے لگے ہیں؟انہوں نے کہاکہ آج عدالت کے فیصلے کوسازش قراردیاجارہاہے۔ اگرپارلیمان کے فلورپرآرٹیکل 62،63کے خاتمے کیلئے قانون سازی نہیں کی گئی تواس کے ذمہ داربھی آپ خودہیں۔