کے الیکٹرک نے کراچی بھرمیںمیٹرریڈنگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ڈیوائس متعارف کرادی

بدھ 9 اگست 2017 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2017ء) کے الیکٹرک ورٹیکلی انٹیگریٹڈ پاور یوٹیلٹی ہے جس نے اپنے نیٹ ورک میں میٹر ریڈنگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ڈیوائس متعارف کرادی ہے۔پاور یوٹیلٹی نے اپنے میٹر ریڈرز کو میٹر ریڈنگ نوٹ کرنے اور متعلقہ اعداد و شمار کوکے الیکٹرک کے سرورز پر اپ لوڈ کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ڈیوائس سے لیس کردیا ہے۔

اس اقدام نے مینوئل میٹر ریڈنگ سے وابستہ انسانی مداخلت ختم کردی ہے ۔کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک صارفین پر توجہ مرکوز کرنے اور کارکردگی کو مسلسل بہتر بنانے میں سرگرم عمل ہے اورہم اپنے نیٹ ورک میں جدید ٹیکنالوجی کی حامل میٹر ریڈنگ ڈیوائس متعارف کرانے کے اعلان پر بہت خوش ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ اقدام اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ کے الیکٹرک اپنے صارفین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے بین الاقوامی تقاضوں پر عمل پیرا ہے ۔

کسٹمر سینٹرک (customer-centric)ٹیکنالوجی پر یقین رکھتے ہوئے کے الیکٹرک نے اس سے قبل بھی اپنے سسٹم کو جدید ٹیکنالوجی سے منسلک رکھا ہے جس میں دنیا کا مایہ ناز سافٹ ویئر ’’Genesys‘‘ بھی شامل ہے۔ کے الیکٹرک پاکستان کے یوٹیلٹی سیکٹر میں اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو SAP سسٹم سے منسلک کرنے والا صفِ اوّل کا ادارہ بن چکا ہے۔ادارے کی جانب سے صارفین کے لیے 118، [email protected]،8119پر ایس ایم ایس اور شہر میں 29آئی بی سیز اور موبائل یونٹس بہتر کسٹمر کیئر کی سہولیات کے لیے موجود ہیں۔