چار سال سے ملک ہر شعبے میں آگے بڑھ رہا تھا ،ْپچھلے سال ترقی کی شرح5 اعشاریہ 3فیصد حاصل کی ،ْنواز شریف

رواں سال ترقی کی شرح 7فیصد تک ہونے کی توقع ہے ،ْبڑے پیمانے پر سرمایہ کاری سے ترقی کی شرح بڑھنے کی صلاحیت ہے آئندہ سال کے اوائل تک بجلی بحران مکمل حل کرلیا جائے گا ،ْ سابق وزیر اعظم کی گفتگو

بدھ 9 اگست 2017 17:50

چار سال سے ملک ہر شعبے میں آگے بڑھ رہا تھا ،ْپچھلے سال ترقی کی شرح5 ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2017ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ چار سال سے ملک ہر شعبے میں آگے بڑھ رہا تھا ،ْپچھلے سال ترقی کی شرح5 اعشاریہ 3فیصد حاصل کی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو لاہور روانگی سے پہلے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اس سال ترقی کی شرح 7فیصد تک ہونے کی توقع ہے ،ْبڑے پیمانے پر سرمایہ کاری سے ترقی کی شرح بڑھنے کی صلاحیت ہے۔انہوں نے کہا کہ معیشت تیزی سے ترقی کر رہی تھی ،ْسی پیک منصوبہ تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے ،ْ2013 میں ہمیں تین بڑے چیلنجز ورثے میں ملے ،2013 میں بجلی بحران عروج پر تھا۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ سال کے اوائل تک بجلی بحران مکمل حل کرلیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :