سپریم کورٹ : حلقہ پی پی 4 راولپنڈی میں ضمنی انتخابات روکنے کی درخواست مسترد

ن لیگ کے شوکت عزیز بھٹی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مشروط اجازت مل گئی

بدھ 9 اگست 2017 18:31

سپریم کورٹ : حلقہ پی پی 4 راولپنڈی میں ضمنی انتخابات روکنے کی درخواست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2017ء) سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 4 راولپنڈی میں ضمنی انتخابات روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنماء شوکت عزیز بھٹی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مشروط اجازت دیدی ہے، عدالت نے قرار دیا ہے کہ شوکت عزیز بھٹی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری عدالتی فیصلے سے مشروط ہوگی ۔

کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ، دوران سماعت درخواست گزار شوکت عزیز بھٹی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ میرے موکل کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو تین سال بعد چیلنج کیا گیا ، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے شیڈول کو معطل کیا جائے ،دوران سماعت جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیئے کہ کامیابی کے نوٹیفکیشن کے بعد امیدوار کیخلاف ٹریبونل فیصلہ کر سکتا ہے ،ایسے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے کی اجازت دی تو سلسلہ شل نکلے گا ، درخواست میں اٹھائے گئے قانونی نکات پیچیدہ ہیں درخواست پر فیصلہ تین رکنی بنچ کر سکتا ہے ، بعد ازاں عدالت نے ن لیگ کے رہنماء شوکت عزیز بھٹی کی درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے کے لیے ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

یا د رہے کہ الیکشن کمیشن نے شوکت عزیز بھٹی کو مبینہ جعلی ڈگری پر نااہل کیا تھا شوکت عزیز کی ڈگری کو ووٹرافتخار کیانی نے چیلنج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :