آئی ایس پی آر کے انٹرن شپ پروگرام کے تحت 250طلباء و طالبات کا پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ

بدھ 9 اگست 2017 19:33

آئی ایس پی آر کے انٹرن شپ پروگرام کے تحت 250طلباء و طالبات کا پاکستان ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2017ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے سالانہ انٹرن شپ پروگرام کے تحت مختلف تعلیمی اداروں کے 250طلباء و طالبات نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں ان طلباء و طالبات کو لیڈر شپ گرومنگ ‘پیشہ وارانہ تربیت سمیت دیگر امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ میجر جنرل عبداللہ ڈوگر نے طلباء و طالبات کے ساتھ تعارفی سیشن کا انعقاد کا ۔انہوں نے پی ایم اے میں نوجوانوں کی کردار سازی ‘ہمت ‘سخت نظم و ضبط کی اہمیت پر زور دیا۔دورہ کرنے والے طلباء و طالبات نے روائیتی جنگ پر کیڈٹس کو دی گئی فیلڈ ٹریننگ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :