پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پر تیزی ،100 انڈیکس 45 ہزار 900 کی نفسیاتی حد پر مستحکم رہا

بدھ 9 اگست 2017 18:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اتار چڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پر تیزی رہی ۔ تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس 45 ہزار 900 کی نفسیاتی حد پر مستحکم رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 11 ارب 73 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ۔ کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 3.85 فیصد زائد جبکہ 62.95 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ایس 100 انڈیکس میں 350 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ۔ تاہم لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج اور حکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی بروک ریج ہاؤسز کی جانب سے اسٹیل ، توانائی اور بینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 46 ہزار 100 کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا ۔ تاہم اتار چڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 19.11 پوائنٹ اضافے سے 45998.81 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر 386 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سے 243 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ، 130 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 13 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔

بدھ کو مجموعی طور پر 21 کروڑ 37 لاکھ 23 ہزار 120 شیئرز کا کاروبار ہوا ، جو منگل کے مقابلے میں 79 لاکھ 37 ہزار 120 شیئرز زائد ہے ۔ بدھ کو سرمایہ کاری مالیت میں 11 ارب 73 کروڑ 5 لاکھ 61 ہزار 356 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 95 کھرب 43 ارب 35 کروڑ 40 لاکھ 26 ہزار 432 روپے ہو گئی ۔ بدھ کو قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے سائیفر ٹیکسٹائل کے حصص سر فہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت 75..00 روپے اضافے سے 2049.90 روپے اور مری بیروی کے حصص کی قیمت 41.43 روپے اضافے سے 876.34 روپے پر بند ہوئی ۔

نمایاں کمی صنوفائی ایونٹس کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت 95.30 روپے کمی سے 2035.08 روپے جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت 50.00 روپے کمی سے 3100.00 روپے پر بند ہوئی ۔ بدھ کو عائشہ اسٹیل ملز کی سرگرمیاں ایک کروڑ 97 لاکھ 41 ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ، جس کے شیئرز کی قیمت 1.24 روپے اضافے سے 23.04 روپے اور کے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں ایک کروڑ 47 لاکھ 56 ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت 9 پیسے اضافے سے 7.05 روپے بند ہوئیں ۔ بدھ کو کے ایس ای 30 انڈیکس 55.06 پوائنٹس کمی سے 23814.16 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس 76.48 پوائنٹس کمی سے 78628.11 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 50.57 پوائنٹس اضافے سے 32494.67 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

متعلقہ عنوان :