حرمین شریفین کے دفاع کیلئے پرعزم،سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت کی حفاظت کریں گے،آرمی چیف

پاکستان سعودی عرب کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ اسٹرٹیجک تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،دونوں ملکوں کے دفاعی تعلقات اعلی سطح پر ہیں جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ سے ملاقات میں گفتگو سعودی نائب وزیر دفاع کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف تمام معاملات پر سعودی عرب کی حمایت کی یقین دہانی کرائی،آئی ایس پی آر

بدھ 9 اگست 2017 19:55

حرمین شریفین کے دفاع کیلئے پرعزم،سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت کی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اگست2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کے حرمین شریفین کے دفاع کیلئے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت کی حفاظت کریں گے،پاکستان سعودی عرب کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ اسٹرٹیجک تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،دونوں ملکوں کے دفاعی تعلقات اعلی سطح پر ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اسٹرٹیجک تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ،دونوں ملکوں کے دفاعی تعلقات اعلی سطح پر ہیں۔انھوںنے کہاکہ پاکستان نے دفاع حرمین شریفین اور سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کا تہیہ کیا ہوا ہے۔اس موقع پر سعودی نائب وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، محمد بن عبداللہ نے تمام معاملات پر سعودی عرب کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔