اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خوداردادیت دیاجائے ، آصف زرداری

قابض بھارت فوجی طاقت کے ذریعے کشمیریوں کے حق خوداردیت کی تحریک کو دبانے میں ناکام ہوچکاہے اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے جبروتشدد کورکوانے میں اپنا کردا رادا کرے، پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر وسابق وزیر حکومت چودھری پرویز اشرف سے گفتگو

بدھ 9 اگست 2017 21:36

اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خوداردادیت دیاجائے ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2017ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خوداردادیت دیاجائے ، قابض بھارتی افوج طاقت کے ذریعے کشمیریوں کے حق خوداردیت کی تحریک کو دبانے میں ناکام ہوچکاہے ۔ اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے جبروتشدد کورکوانے میں اپنا کردا رادا کرے ۔

انہوں نے ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر وسابق وزیر حکومت چودھری پرویز اشرف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور بھی موجود تھیں، یہ ملاقات تقریباً دوگھنٹے تک جاری رہی ،جس میں پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی نئی تنظیم سازی کے معاملات زیر بحث آئے ، آصف علی زرداری نے نئی تنظیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ آپ لوگ پارٹی کو مزید مضبوط بنائیں، اورسیز کشمیریوں کو منظم کریں، خاص کر برطانیہ ، یورپ ، سعودی عرب، دبئی میں تنظیم سازی کو مکمل کیاجائے ، تاکہ 2018؁ کے عا م انتخابات میں تاریخ سازکامیابی حاصل کی جاسکے ، انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ہر قسم کے جبروتشدد کے باجود تحریک آزادی کودبانے میں ناکام ہوچکی ہے ، بھارتی افواج دنیاکے خطرناک ترین ہتھیار استعمال کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

حریت راہنمائوں کو گرفتار کرکے ان پر تشدد اور پوری وادی میں کرفیو کانافذ کرکے کریک ڈائون کے ذریعے نوجوانوں کو گرفتارکیاجارہاہے ۔ اوران کو ٹارچر سیلوں لے جاکر تشدد کیاجارہاہے۔ ، سکولوں اور کالجوں کے طلبہ وطالبات کو بھی معاف نہیں کیاجارہا ۔ اقوام عالم اور خاص کر کے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں ان کا نوٹس لیں۔ اور ایک فیکٹ فائیڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھجوایاجائے ۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کشمیریوں کی آزادی کی تحریک میں ان کیساتھ کندھے سے کندھاملاکر کھڑی ہے ۔ پیپلزپارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی۔ ہم ذوالفقار علی بھٹو شہید ، اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو آگے بڑھائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ بعض لوگ الحا ق پاکستان سے روگردانی کی باتیں کرتے ہیں۔ ان کو اس بات کا علم ہونا چائیے کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے پیپلزپارٹی کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی ۔

کشمیری عوام جس طرح پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔ اسی طرح پاکستان کی عوام بھی کشمیریوں سے محبت کرتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری کلچر کی بحالی کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ ملایا، اور جمہوریت کو بچانے کیلئے قربانیاں دیں۔ہم آج بھی چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جمہوری قدریں مضبوط ہوں ۔ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے تاریخ ساز قربانیاں دیں ہیں۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ہوئیں۔میں نے گیارہ سال جیل کاٹی ، اورعدالتوں کے ذریعے سرخروہوئے ۔پاکستان میں مستقبل پیپلزپارٹی کاہے ۔