شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے جمہوریت کو مضبوط کیا۔

بدھ 9 اگست 2017 22:31

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2017ء) شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے جمہوریت کو مضبوط کیا،حکومت سمیت تمام سیاسی قوتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پارلیمنٹ کا تحفظ کرے،یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی اوورسیز کے راہنما راجہ محمد طارق نے کہی،انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سب سے زیادہ طاقتور ادارہ ہے پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کی بقاء کی آمین ہے،جس ادارے نے نواز شریف کو طاقت دی تھی اس کو بھی پامال کر دیا،اور آج ذلیل وخوار ہو رہے ہیں،میاں صاحب تصادم کی طرف نہ جائیں یہ آپ اور ملک کیلئے بہتر ہو گا۔