کراچی،تمام صنعتی زونز کے انفراسٹکچر کی بہتری سے متعلق سندھ انڈسٹریل بورڈ کا اجلاس

صوبائی وزیر منظور وسان کو کراچی کے صنعتی زونز کیانفراسٹکچر پر بریفنگ دی گئی

بدھ 9 اگست 2017 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2017ء) تمام صنعتی زونز کے انفراسٹکچر کی بہتری سے متعلق سندھ انڈسٹریل بورڈ کا اجلاس ہوا،اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر صنعت و تجات منظور وسان نے کی ،اجلاس میں تمام متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی،صوبائی وزیر صنعت و تجارت کو کراچی کے صنعتی زونز کیانفراسٹکچر پر بریفنگ دی گئی،کورنگی، ایف بی ایریا، لانڈھی اور نارتھ کراچی میں انفراسٹچر کی بہتری کا کام جلد مکمل ہوجائے گا، جبکہ منظوروسان نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ چاروں صنعتی زونز میں انفراسٹکچر کی بہتری کا کام جلدی مکمل کریں، :ویسے بھی دو تین ماہ بہت ہی اہم ہیں جو جو کام رکے ہوئے ہیں وہ مکمل کرنے ہیں،صنعتکاروں کو وفاقی حکومت سے بھی پیسے لیکر دیں گے پر دیکھنا ہے کہ کیا ہوتا ہے،سسٹم کو کوئی خطرہ نہیں ہے، سسٹم چلتا رہیگاوزیر اعلی سندھ نے صنعتکاروں کہ لیے بہت اچھے پیکج دئیے ہیں،صنعتی زونز میں ترقیاتی کاموں کے لئے اخبارات میں ٹینڈرز جاری کئے جائیں گے،ہر انڈسٹری ایسوسی ایشن کو ایریا کے حساب سے ترقیاتی کاموں کے لیے پیسے دیے جائیں گے۔

#

متعلقہ عنوان :