پاکستا ن کی روشنیاں بحال کرنے اور ملک میںسی پیک لانے والے لیڈر کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا، وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان

بدھ 9 اگست 2017 22:46

پاکستا ن کی روشنیاں بحال کرنے اور ملک میںسی پیک لانے والے لیڈر کو عوام ..
گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2017ء) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ غیور پاکستانی عوام محمد نواز شریف کے لئے دیدہ و دل فرش راہ کئے ہوئے ہیں ،گوجرانوالہ کے شہری بھی اپنے محبوب لیڈر کا بے مثال استقبال کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں ،قائد کی آمد پر پر جوش اور ناقابل فراموش مناظردیکھنے کو ملیں گے ، پاکستان کی روشنیاں اور امن بحال کرنے اور ملک میںسی پیک لانے والے لیڈر کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری کی رہائش پر پی پی 93سے تعلق رکھنے والے پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوںنے کہا کہ اسلام آباد سے لاہور تک پاکستان کی ایک نئی سیاسی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے ، محمد نواز شریف کے گوجرانوالہ پہنچنے پرکوئی کارکن گھر میں نہیں بیٹھے گا اوریہاں کے شہری اپنے قائد کافقید المثال استقبال کرنے کو بے چین ہیں ، انہوںنے کہا کہ توانائی بحران اور دہشت گردی پر قابو پانے اور سی پیک کے ذریعے ملک میں 45 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لانے والے لیڈر کو عوام کے دلوں سے نکالنا ممکن نہیں، ایم پی اے چوہدری اشرف انصاری نے کہا کہ گوجرانوالہ نواز شریف سے عشق کرنے والوں کا شہر ہے،سٹی راہنما حاجی یونس انصاری نے کہا کہ محمد نواز شریف سے محبت پاکستان کے ساتھ محبت کا اظہار ہے ،اس موقع پر چیئرمین ،وائس چیئرمین اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :