بنوں ، آل شوگر ڈیلروں نے چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے پر شوگر ملوں پر دھاوا بولنے کی دھمکی دیدی

بدھ 9 اگست 2017 22:54

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2017ء) آل شوگر ڈیلروں نے چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے پر شوگر ملوں پر دھاوا بولنے کی دھمکی دیدی حکومت کو ملز مالکان کے خلاف کاروائی کے لئے تین دن کی ڈیڈلائن دے دی آل شوگر ڈیلرایسوسی ایشن بنوں کے رہنمائوں حاجی اورنگزیب ،حاجی ناصر خان ،حاجی فضل نائب خان ،حاجی نور زعلی خان ،حاجی نوید اور دیگر نے بنوں پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوگر مل مالکان نے آپس میں گٹھ جوڑ کر کے چینی ڈیلروں سے کروڑ وں روپے لے کر پھنسایا ہوا ہے اور گزشتہ ایک ہفتہ سے چینی ڈیلروں کو چینی کی سپلائی نہیں کر رہے یہی وجہ ہے کہ یہاں پر جان بوجھ کر مارکیٹ میں چینی قلت پیدا کر دی گئی ہے اور فی بوری 23سو روپے سے بڑھا کر3ہزار روپے تک قیمتیں بڑھا دی گئی ہے جس کے باعث نہ صرف ڈیلروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ عوام کو بھی بھاری قیمتوں میں چینی فروخت کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ چینی کی ملک میں بھر کہیں بھی قلت نہیں ان ملز مالکان نے بڑی تعداد میں ملوں میں سٹور کرکے رکھی ہوئی ہے انہوں نے حکومت کو تین دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر ملز مالکان کے خلاف ایکشن لے کر کاروائی عمل میں لائے بصورت دیگر ڈیلرز ملوں پر دھاوا بول دیں گے اس دوران کسی بھی نقصان کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :