بنوں ،جدید ترین ٹیکنا لو جی کا نفا ذ ہما ر ی اولین تر جیح ہے،پروفیسر ڈاکٹر سید عا بد علی شا ہ

بدھ 9 اگست 2017 22:54

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2017ء) جدید ترین ٹیکنا لو جی کا نفا ذ ہما ر ی اولین تر جیح ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر سید عا بد علی شا ہ ، وا ئس چانسلر بنوں یونیورسٹی۔ انتظا می اور تدریسی امو ر میں کمپوٹر ائزڈ نظا م متعا رف کروانے کا فیصلہ اسا تذہ کرا م ، انتظا میہ اور طلبہ کو در پیش مشکلا ت کا خاتمہ ہو جا ئے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق وا ئس چانسلر بنوں یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرانجینئر سید عا بد علی شا ہ کو انجنیئر جا وید علی اور انجینئر کفایت نے کی قیا د ت میں یونیورسٹی طلبہ اسد اللہ، عارف اللہ اور جنید نے یونیورسٹی کے انتظامی امور سے متعلقہ مختلف سافٹ ویئرز کے عملی نفاذ پر ایک بریفنگ دی ۔

ان سافٹ ویئرز میں اساتذہ اور دوسرے ملازمین کے ادارے میں حاضری کو باقاعدہ بنانے کے لئے با ئیومیٹرک حاضر ی، یونیورسٹی کے دفتری معاملات کے لئے File Tracking System اور یونیورسٹی کے طلباء کے داخلے کے نظام کو شفاف اور بہتر بنانے کے لئے آن لا ئن داخلو ں کے نظام شامل ہیں۔ وائس چانسلر نے اساتذہ اور طلبہ کی ان کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان سافٹ ویئرز کے فوری نفاذ کی منظوری دے دی

متعلقہ عنوان :