سکردو میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کروانا پولیس کیلئے مسئلہ کشمیر بن گیا

بدھ 9 اگست 2017 23:37

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اگست2017ء) سکردو میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کروانا پولیس کیلئے مسئلہ کشمیر بن گیا،بغیر ہیلمٹ ٹرپل سواری اور کالے شیشے استعمال کرنا قانون بن گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکردو شہر میں مقامی ڈی آئی جی پولیس ،کوالیفائیڈ ایس ایس پی ،انسپکٹرز ،سب انسپکٹرز اور بہادر پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود صرف ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کروانا نا ممکن ہو گیا ہے شہر کے جس حصے یا جس سڑک پر جائیں موٹر سائیکلوں پر ٹرپل سواری عام ہے جو کم عمر بچے چلاتے نظر آتے ہیں جبکہ گاڑیوں کے شیشے کالے رکھنا قانون بن گیا ہے اس ساری صورتحال میں پولیس کی کارکردگی تشویشناک حد تک مایوس کن ہے۔