گیلانی کے خلاف کالاکوٹ پہن کرعدالت جانے والے کواپناپاؤں پھنسنے پریادآگئی کہ یہ غلط تھا،ن لیگ کاشوناکام ہوگیا،قمرزمان کائرہ

بدھ 9 اگست 2017 23:53

گیلانی کے خلاف کالاکوٹ پہن کرعدالت جانے والے کواپناپاؤں پھنسنے پریادآگئی ..
ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماقمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف کالاکوٹ پہن کرعدالت جانے والے کواپناپاؤں پھنسنے پریادآگئی کہ یہ غلط تھا،ن لیگ کاشوناکام ہوگیا۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اس وقت ن لیگ کی وفاق،2صوبوں ،کشمیراورگلگت میں حکومت ہے وہ لوگ لیکرآئیں توکیاان پرلگے جرم ختم ہوجائیں گے ،تاہم وہ اپناشورضرورکریںگے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نوازشریف کے خلاف سازش نہیں ہوئی عدالت کاایک فیصلہ آیاہے ۔پانامہ فوج ،عدالت یاکوئی سیاسی پارٹی لیکرنہیں آئی ،کیاججوں کافیصلہ سازش ہے ۔انہوںنے کہاکہ سارے ریاستی وسائل استعمال کرکے ن لیگ بڑاشونہیں کرپائی ،آج جب پاؤں پھنس گئے توانہیں میثاق جمہوریت ،ذوالفقارعلی بھٹو،یوسف رضاگیلانی کی یادآگئی ،میاں صاحب آپ کالوکوٹ پہن کرگیلانی کے خلاف عدالت گئے تھے انہوںنے کہاکہ 1999ء میں سب سیاسی جماعتیں میاں صاحب کے لئے اکٹھی ہوئی تووہ راتوں رات معاہدہ کرکے ملک سے باہرچلے گئی۔