0 1اگست کو جی ٹی روڈ پر راولپنڈی سے لاہور تک بہت زیادہ تعداد میں چھوٹے بڑے جلوس اور ریلیاں گزرسکتی ہیں،معمول کی ٹریفک میں خلل آسکتا ہے،جہلم سے گوجرانوالہ جی ٹی روڈ دونوں اطراف سے ممکنہ طور پر بند ہو سکتی ہے، جہلم تا راولپنڈی اور گوجرانوالہ تالاہور جی ٹی روڈ ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی،موٹروے پولیس این فائیو نارتھ زون نے ٹریفک پلان جاری کر دیا

جمعرات 10 اگست 2017 00:20

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2017ء) موٹروے پولیس این فائیو نارتھ زون کی طرف سے روڈ یوزرز کی آسانی کہ لیے ٹریفک پلان جاری کیاگیا ہی. 0 1اگست کو جی ٹی روڈ پر راولپنڈی سے لاہور تک بہت زیادہ تعداد میں چھوٹے بڑے جلوس اور ریلیاں گزرسکتی ہیں ۔ جس کی وجہ سے معمول کی ٹریفک میں خلل آسکتا ہے ۔ جہلم سے گوجرانوالہ جی ٹی روڈ مختلف جگہوں پر بوجہ جلوس عام ٹریفک کے لیے دونوں اطراف سے ممکنہ طور پر بند ہو سکتی ہے تاہم جہلم تا راولپنڈی اور گوجرانوالہ تالاہور جی ٹی روڈ ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی۔

راولپنڈی سے لاہور اور لاہور سے راولپنڈی جانیوالی ٹریفک موٹروے کا استعمال کرے اور گوجرانوالہ تا راولپنڈی ،اسلام آباد جانے کے لیے بھی موٹروے کا راستہ اپنائیں ۔

(جاری ہے)

جی ٹی روڈ پر جہلم سے گوجرانوالہ ٹریفک کابہائو معمول سے زیادہ ہو گا لہذا عوام سے التماس ہے کہ جی ٹی روڈ پر غیر ضروری طور پر سفر سے گریز کریں تاکہ کسی قسم کی ناخوشگوار صورت حال سے بچا جا سکے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا ہے کہ کالا شاہ کاکو سے جی ٹی روڈ کی ٹریفک کو موٹروے کی جانب موڑ دیا جائے گا ۔ چن دا قلعہ سے گوجرانوالہ بائی پاس جبکہ کھیالی بائی پاس سے ٹریفک شیخو پورہ کی جانب موڑ دی جائے گی ۔عالم چوک سے حافظ آباد اور علی پور چوک سے علی پور چٹھہ کی ٹریفک ڈائیورٹ کی جائے گی جو موٹروے کو اور شاہین چوک سے جی ٹی روڈ کو بھی جوائن کر سکتی ہے۔

گوجرانوالہ سے اگر کوئی ٹریفک آتی ہے تو اسے نورا کوٹ سے ڈائیورٹ کردیا جائے گا جو چیمہ چوک سے جی ٹی روڈ کو جوائن کرے گی اور لالہ موسی شہر سے ڈائیورٹ کی جانے والی ٹریفک ڈنگہ روڈ سے ہوتی ہوئی اور شاہین چوک سے ڈائیورٹ کی جانے والی ٹریفک کھاریاں سے دوبارہ جی ٹی روڈ جوائن کرسکتی ہے۔ جی ٹی روڈ پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا ۔ ٹریفک کو روانی کے ساتھ متبال روٹس پر رواں رکھنے کے لئے عوام موٹروے پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔

سفرشروع کرنے سے پہلے ٹریفک پلان سے متعلق موٹروے پولیس ہیلپ لائن (130)پر رابطہ کریں تاکہ سفر کے دوران کسی قسم کے ٹریفک مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مزید موٹروے پولیس افسران کو ہدایات د ی گئی ہیں کہ موٹرویز سفر کرنیوالوں کی حفاظت کیلئے تمام انتظامات احسن طریقے سے کئے جائیں تا کہ عوام اپنے آپ کو مکمل طورپر محفوظ تصور کریں ۔ موٹروے پولیس افسران موٹرویز پر تمام متحرک خلاف ورزیوں کو سختی سے چیک کریں اور افسران روڈ یوزرز کے ساتھ نہایت شفقت اور عزت سے پیش آئیں مگر قانون کی پاسداری میں کوئی سمجھو تہ نہ کریں۔ موٹرویز پر ا تیز رفتاری اور زیادہ وزن لادنے والوں کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوں۔