شمالی کوریا ایسے کاموں سے باز آ جائے جن کا نتیجہ اس کے عوام کی تباہی ہوگا، امریکی وزیر دفاع کی وارننگ

جمعرات 10 اگست 2017 01:40

واشنگٹن ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2017ء) امریکہ کے وزیر دفاع جم میٹس نے شمالی کوریا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسے کاموں سے باز آ جائے جن کا نتیجہ حکومت کا خاتمہ اور عوام کی تباہی ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ہتھیاروں کی دوڑ میں شمالی کوریا پر سبقت لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کو اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کو روکنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :