مسئلہ کشمیر سیاسی ہے اور اسے سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جانا چاہئے، حامد انصاری

کشمیر میں اسکول طلبہ و طالبات روڈوں پر نکل رہے ہیں اور یہ صورتحال بھارت کیلئے خطرناک ہے،سابق نائب بھارتی صدر

جمعرات 10 اگست 2017 13:06

مسئلہ کشمیر سیاسی ہے اور اسے سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جانا چاہئے، حامد ..
بنگالورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2017ء) بھارت کے سبکدوش ہونے والے نائب صدر حامد انصاری نے اعتراف کہا ہے کہ ملک میں عدم برداشت بڑھ گئی ہے۔ مسئلہ کشمیر سیاسی ہے اور اسے سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جانا چاہئے۔بھارت کے شہر بنگالورو میں بھارتی ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو میں حامد انصاری کا کہنا تھا۔ بھارت کے شہریوں کے بھارتی ہونے پر شک کیا جا رہا ہے اور یہ بڑا تکلیف دہ ہے۔

کسی کا گائے اسمگل کرنے پر مارا جا رہا ہے تو کسی کو گوشت رکھنے پر قتل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کے سابق نائب صدر نے کہا کہ ان کے دوستوں نے ان سے کہاکہ بھارت میں عدم براشت بڑھ رہی ہے اور بنیاد پرست ہندو کسی کو بھی برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں۔مسئلہ کشمیر سے متعلق سوال پر حامد انصاری کا کہنا تھا کشمیر میں اسکول طلبہ و طالبات روڈوں پر نکل رہے ہیں اور یہ صورتحال بھارت کیلئے خطرناک ہے۔ حامد انصاری کا کہنا تھا کشمیر کا مسئلہ سیاسی ہے اور اس سیاسی حل کے علاوہ کوئی حل نہیں۔ چین بھارت سرحدی تنازعے پر حامد انصاری نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان جنگ نہیں ہوگی اور تنازعے کا سیاسی حل نکال لیا جائے گا۔