سابق وزیراعظم کی ریلی سیاسی روایات کا حصہ ہے، خالد مقبول صدیقی

جمعرات 10 اگست 2017 13:49

سابق وزیراعظم کی ریلی سیاسی روایات کا حصہ ہے، خالد مقبول صدیقی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2017ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہمیشہ جمہوریت کو خطرات رہے ہیں‘ عدالتی فیصلوں کا مقابلہ عدالتوں میںکیا جاتا ہے‘ سابق وزیراعظم کی ریلی سیاسی روایات کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ریلیاں نکالنے کا حق حاصل ہے جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی سیاسی روایات کا حصہ ہے۔

دیکھنا یہ ہے کہ ان کی ریلی کا مقصد جمہوریت کو پروان چڑھانا ہے تو درست اگر اداروں کے ساتھ ٹکرائو کی نسبت سے تو درست نہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ جمہوریت کو خطرات رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی عدالتی فیصلے کا مقابلہ عدالتوں میں کیا جاتا ہے نہ کہ سڑکوں پر جمہوری طاقتوں کو احتیاط سے کام کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :