نوازشریف کی آمد کے موقع پرانتہائی پرجوش ہیں ،ْ

فقید المثال استقبال کیا جائیگا ،ْخرم دستگیر خان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری مسلح افواج بھرپورکردار اداکررہی ہیں ،ْ ہماری فورسز کی قربانیاں لائق تحسین ہے ،ْ وزیر دفاع

جمعرات 10 اگست 2017 14:25

نوازشریف کی آمد کے موقع پرانتہائی پرجوش ہیں ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2017ء) وزیردفاع خرم دستگیر خان نے کہاہے کہ گوجرانوالہ کے عوام سابق وزیراعظم نوازشریف کی آمد کے موقع پرانتہائی پرجوش ہیں ،ْ فقید المثال استقبال کیا جائیگا ،ْ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری مسلح افواج بھرپورکردار اداکررہی ہیں ،ْ ہماری فورسز کی قربانیاں لائق تحسین ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر عمل درآمد کے بعد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف جی ٹی روڈ کے ذریعے لاہور اپنے گھر واپس جارہے ہیں، محمد نوازشریف پر قوم نے تین مرتبہ اپنے اعتماد کا اظہارکیاہے اوروہ اب اپنے ووٹروں کو عدالتی فیصلہ پر اپنے تحفظات سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔

وزیردفاع نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ اور وسطی ایشیا سمیت علاقائی ممالک سے روابط میں اضافہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی پالیسیوں کے پھل ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ باقی علاقوں کی طرح گوجرانوالہ کے عوام بھی سابق وزیراعظم کی آمد کے موقع پرانتہائی پرجوش ہیں اوروہاں پر ان کا فقیدالمثال خیرمقدم کیا جائیگا، گوجرانوالہ مسلم لیگ(ن) کا گڑہ ہے اور وہاں کے شہری اپنے رہنماء کی آمد کا انتظارکررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری مسلح افواج بھرپورکردار اداکررہی ہیں اوراس جنگ میں ہماری فورسز کی قربانیاں لائق تحسین ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم کی ریلی کے تمام انتظامات پاکستان مسلم لیگ کررہی ہے۔