کے الیکٹرک نے سال 2016کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا جس میں 15.6فیصد منافع ظاہر کیا گیا ہے

جمعرات 10 اگست 2017 15:03

کے الیکٹرک نے سال 2016کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا جس میں 15.6فیصد منافع ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2017ء) کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ گزشتہ روز ادارے کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی جس میں کمپنی کے 30جون 2016تک کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کیے جانے والے مالیاتی نتائج میں منافع ظاہر کیا گیا ہے جس کی مالیت 32.75ارب روپے ہے اور اس میں 7.95ارب روپے کے ڈیفرڈ ٹیکس بھی شامل ہیں۔

اس کے مقابلے میںپچھلے سال 2015میں 28.32ارب روپے کا منافع ظاہرکیا گیا تھا۔کمپنی کے فی کس شیئر(EPS)کی مالیت1.19روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ پچھلے سال یہ(EPS) 1.03روپے تھا۔کارکردگی میں بہتری کی سب سے اہم وجہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نقصانات میں کمی ہے جو پچھلے سال 23.7کے مقابلے میں 22.2 فیصد تک کم ہوگئے ہیں اور یہ 1.5فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن میں مجموعی طور پر بہتری کے نتائج زائد بجلی کے یونٹس کی فراہمی سے منسلک ہیں جو کہ مالی سال 2015کے 16,111 GWHکے مقابلے میں مالی سال 2016میں 16,545ہوگئے۔

جس کی وجہ سے ادارے کی EBITDAمیں 28.1فیصد تک بہتری نظر آئی۔کے ا لیکٹر کے تمام انتظامی امور میں بہتری کا اعتراف کرتے ہوئے بورڈ کی جانب سے کسی بھی قسم کا ڈیوڈنڈ دینے کے بجائے منافع کودوبارہ سے کاروبار میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران ادارے کی طرف سے بجلی کی پیداوار ، ترسیل اور ڈسٹری بیوشن پر 26ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔

بجلی کی طلب اور رسد کے درمیان موجود فرق کو کم کرنے کیلیے بورڈ نے مزید بجلی کے پیداواری منصوبوں، ترسیلی نظام اور ڈسٹری بیوشن میں مزید سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ اس بات کو مد نگاہ رکھتے ہوئے شیئر ہولڈرز کو ڈیوڈنڈ دینے کے بجائے منافع کو دوبارہ سے کاروبار میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بورڈ ممبران سمجھتے ہیں کہ کمپنی کی بہتر کاکردگی اور مناسب منافع کے حصول کے سلسلے میں 2017کیلیے متعین کردہ ملٹی ایئر ٹیرف کا قابل عمل ہو نا نہایت اہم ہے جبکہ اس حوالے سے نیپرا کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے ۔

کے الیکٹرک کے سی ای او طیب ترین کے مطابق ’’ادارے کے مالیاتی نتائج کے الیکٹرک کی مستحکم اور بہتر کارکردگی کو ظاہر کرتے ہیں ۔ نجکاری کے شعبے میں پاور سیکٹر سے منسلک کے الیکٹرک ایک کامیاب مثال کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔ ادارے کے EPSاور EBITDAمیں شاندار بہتری سسٹم میں سرمایہ کاری کے تسلسل ، بجلی کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ صارفین کو بہتر خدمات کی سرانجام دہی کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم انفرااسٹرکچر میں مزید بہتری کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی کیلیے کوشاں ہیں‘‘۔ادارہ کراچی کے 25لاکھ صارفین اور شہر کے مضافاتی علاقوں کو بجلی کی بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کرنے کیلیے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :