1 1رکنی قومی ٹیم ایشین جونیئر سکوائش چیمپن شپ کیلئے 14اگست کو اردن روانہ ہو گی

جمعرات 10 اگست 2017 15:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2017ء) رکنی قومی ٹیم ایشین جونیئر سکوائش چیمپن شپ کیلئے 14 اگست کو اردن روانہ ہو گی۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے حکام کاکہنا ہے کہ چیمپئن شپ 15 سے 19 اگست تک اردن میں کھیلی جائے گی جس میں 11 جونیئر کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوںکا تربیتی کیمپ مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے اور کھلاڑیوںکو کوچ فہیم گل جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ حکام کے مطابق ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوںکا انتخاب کیا ہے اور امید رکھتے ہیں کہ چیمپین شپ میں قومی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :