پاکستان میں نظریاتی سیاست کو ایک طرف رکھ دیا گیا ہے،اکثریت کو اقلیت میں بدلنے میں وقت نہیں لگتا ‘ فاروق ستار

ہمیں ملک کے استحکام کیلئے کام کرنا چاہیے،کوئی ایک رہنما ایسا نہیں جو پوری قوم کا اعتماد رکھتا ہو‘ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان

جمعرات 10 اگست 2017 17:25

پاکستان میں نظریاتی سیاست کو ایک طرف رکھ دیا گیا ہے،اکثریت کو اقلیت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2017ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کے استحکام کے لئے کام کرنا چاہیے،کوئی ایک رہنما ایسا نہیں جو پوری قوم کا اعتماد رکھتا ہو۔

(جاری ہے)

لاہور میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان میں نظریاتی سیاست کو ایک طرف رکھ دیا گیا ہے۔یہاں اکثریت کو اقلیت میں بدلنے میں وقت نہیں لگتا اور اس وقت جو طاقت ور ہے وہ اکثریت میں ہے۔انہوںنے کہاکہ اس وقت کوئی ایک رہنما ایسا نہیں جو پوری قوم کا اعتماد رکھتا ہو۔