متحارب فریق یمن ، صومالیہ ، جنوبی سوڈان اور شمال مشرقی نائجیریا میںانسانی امداد کی رسائی کے لئے مدد کریں،سلامتی کونسل

جمعرات 10 اگست 2017 18:19

اقوام متحدہ ۔ 26 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2017ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن ، صومالیہ ، جنوبی سوڈان اور شمال مشرقی نائجیریا میں متحارب فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد کی رسائی ممکن بنانے کی اجازت دیں۔کونسل نے دنیا بھر کے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ 2 کروڑ افراد کو درپیش فاقہ کشی کے خطرے سے بچاؤ کے لیے مزید رقوم عطیہ کریں۔

(جاری ہے)

سویڈن کی جانب سے تشکیل دیئے گئے بیان میں 15 ممالک پر مشتمل سلامتی کونسل نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے باورکرایا ہے کہ حالیہ تنازعات اور پرتشدد واقعات کے انسانی زندگیوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور یہ چاروں ممالک میں فاقہ کشی کا مرکزی سبب ہے۔یاد رہے کہ سال رواں فروری میں اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے 4.9 ارب ڈالر فراہم کرنے کی اپیل کی تھی تا کہ 70 سال قبل اقوام متحدہ کی تشکیل کے بعد سے اب تک کے سب سے بڑے انسانی بحران کا انسداد کیا جا سکے البتہ تنظیم کے ایک ترجمان اسٹیفن ڈوجارک کے مطابق اقوام متحدہ کو مطلوبہ رقم میں سے صرف 51 فیصد موصول ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :