قومی جونیئر ٹیم ایشین سکوائش چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی،کوچ امجد خان

جمعرات 10 اگست 2017 19:11

قومی جونیئر ٹیم ایشین سکوائش چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2017ء) قومی کوچ امجد خان نے کہا ہے کہ قومی جونیئر ٹیم ایشین سکوائش چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ 15 اگست سے اردن میں شروع ہوگی جس میں ایشیائی ممالک کے کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی، گیارہ کھلاڑی مختلف کیٹگریز میںپاکستان کی نمائندگی کریں گے، جن میں انڈر19- میں عباس زیب، منصور زمان جونیئر، ذیشان زیب اور عبدالمالک، انڈر17- میں شہز اد علی اور عمیر شوکت، انڈر 15- میںاسد اللہ اور احسن عرفان، انڈر13- حمزہ خان، عثمان ندیم اور حیفہ ابراہیم شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر ٹرائلز کے ذریعے کیا گیا ہے، ٹیم کے ہمراہ ہیڈ کوچ فہیم گل ہونگے اور ان کوچنگ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، قومی ٹیم کے کھلاڑی ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ 14 اگست کو اردن رووانہ ہونگے، اور چیمپئن شپ 19 اگست تک جاری رہے ہیں، ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ کھلاڑی میڈلز کے ساتھ واپس وطن لوٹیں گے ، انہوں نے کہا کہ عالمی ٹیم سکواش چیمپئن شپ کے لئے قومی ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں 22 سے 26 اگست تک ٹرائلز مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں منعقد ہونگے ، ٹرائلز کے لئے ملک بھر سے 12 ٹاپ کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اور ٹرائلز کے بعد چار رکنی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا اور عالمی ٹیم سکواش چیمپئن شپ رواں سال نومبر میں فرانس میں کھیلی جائے گی جس میں دنیا بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے، ایک سوال کے جواب میں امجد خان نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ حکومت کو اس ٹیلنٹ کو بروئے کا لانے کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات کرنے چاہئے تاکہ کھیلوں کا ٹیلنٹ ضائع نہ ہو سکے، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فیڈریشنز کو چاہئے کہ وہ نئے ٹیلنٹ کے لئے کھیلوں کے گراس روٹ لیول پر تربیتی کیمپ کا انعقاد کرے جس سے کھیلوں میں بہتری آسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :