نوازشریف گھر جارہے ہیں ان کو تھوڑا شغل میلہ کرنے دیں ،ْقمر زمان کائرہ

سابق وزیر اعظم کو جو سہولتیں دی جارہی ہیں وہ آئینی و قانونی طورپر غلط ہیں ،ْ انٹرویو

جمعرات 10 اگست 2017 19:22

نوازشریف گھر جارہے ہیں ان کو تھوڑا شغل میلہ کرنے دیں ،ْقمر زمان کائرہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2017ء) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ نوازشریف گھر جارہے ہیں ان کو تھوڑا شغل میلہ کرنے دیں۔ ایک انٹرویومیں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نوازشریف کو جو سہولتیں فراہم کررہے ہیں ،ْ وہ کل جوابدہ ہوں گے ،ْان کو جو سہولتیں دی جارہی ہیں وہ آئینی و قانونی طور پر غلط ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میاں صاحب گھر جارہے ہیں ان کو تھوڑا شغل میلہ کرلینے دیں ،ْمیاں صاحب کی سیاست کا خاتمہ ہے اور اب وہ پاکستان میں سیاست کرنے کے اہل نہیں رہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ عدلیہ کا فیصلہ اگر سازش کا نتیجہ ہے تو عدلیہ سازش کرسکتی ہے ،ْایک کیس عمران خان نے کیا اور ایک کیس حنیف عباسی نے عمران خان کے خلاف کیا ہے ،ْاگر نوازشریف کے خلاف کیس کرنا سازش ہے تو پھر حنیف عباسی نے جو کیا وہ کیا ہے۔