بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے تحت’’ استحکام پاکستان‘‘ ریلی نکالی گئی

پاکستان عطیہ خداوندی ہے ،آزادی کی نعمت پر ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے،وائس چانسلر اختر بلوچ

جمعرات 10 اگست 2017 19:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2017ء) بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں 70ویںیوم آزدی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور’’ استحکام پاکستان‘‘ ریلی نکالی گئی۔تفصیلات کے مطابق بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں پاکستان کے 70یوم آزدی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر 100پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا اور ’’استحکام پاکستان‘‘ ریلی بھی نکالی گئی جس میں اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد م یں شریک ہوئے۔ مہمان خاص نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عطیہ خداوندی ہے اور اس آزادی کی نعمت پر ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے ۔ پاکستان ہمارے اکابرین کی بے شمار قربانیوں سے حاصل ہوا ہمیں اپنے وطن کی قدر کرنی چاہئیے اور اس کی تعمیر میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیئے۔ ڈاکٹر اختر بلوچ نے کہا کہ یہ ہمارے عظیم قائد محمد علی جناح کی قیادت ہی تھی جنھوں نے مسلمانوں کی علیحدہ ریاست کا حصول مکن بنایا۔آخر میں انھوں نے تقریب کے منتظمین کو کو باوقار اور بامقصد تقریب کے شاندار انعقاد پر مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :