سینٹ نے سینیٹ 2012ء کے قاعدہ 166 میں مجوزہ ترامیم اور نیا قاعدہ 268 (الف) شامل کرنے کی تحریک کی منظوری دیدی

ایوان کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہونے ،اس حوالے سے عملدرآمد کیلئے طریقہ کار تجویز کرنے سے متعلق خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری

جمعرات 10 اگست 2017 21:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2017ء) سینٹ نے سینیٹ 2012ء کے قاعدہ 166 میں مجوزہ ترامیم اور نیا قاعدہ 268 (الف) شامل کرنے کی تحریک کی منظوری دے دی اس سلسلے میں جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق اور قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے تحریک پیش کی جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔اجلاس کے دور ان سینیٹ میں موٹر گاڑیوں کے لئے ایمنسٹی سکیم سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، ریونیو، اقتصادی امور، شماریات و نجکاری کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔

اجلاس میں کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں سینیٹ میں مالیاتی اداروں (مالیات کی وصولی) آرڈیننس 2001ء میں مزید ترمیم کا بل مالیاتی اداروں (مالیات کی وصولی) (ترمیمی) بل 2017ء پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔سینیٹ میں بلوچستان میں مقامی انجینئروں کے حوالے سے قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔

سینٹ میں قائمہ کمیٹی کے رکن سینیٹر سیف الله مگسی نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔اجلاس میں سینیٹ میں پارلیمانی کمیٹی برائے اصلاحات کی رپورٹ پیش کر دی گئی ،ْوفاقی وزیر خزانہ و چیئرمین پارلیمانی کمیٹی نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔اجلاس کے دور ان فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہونے اور اس حوالے سے عمل درآمد کے لئے طریقہ کار تجویز کرنے سے متعلق خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی اس سلسلے میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے تحریک پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان چیئرمین سینیٹ کو اختیار دے کہ قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کی جائے جس میں سینیٹر جاوید عباسی، مشاہد حسین سید، طاہر حسین مشہدی، مظفر حسین شاہ، ہدایت الله، تاج حیدر اور سلیم مانڈوی والا شامل ہوں تاکہ ایوان کے فیصلوں پر عمل درآمد کے مسائل جن میں متعلقہ وزارتیں عدم عمل درآمد کی وجوہات پیش کرنے میں ناکام ہو جاتی ہیں، کا جائزہ لیں اور عدم عمل درآمد کے کیسوں سے نمٹنے کے لئے طریقہ کار تجویز کرے۔

ایوان نے تحریک کی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :