قمر زمان کائرہ کی منظور وٹو سے ملاقات ،ملکی سیاسی صورتحال اور این اے 120 کے ضمنی انتخاب پر تبادلہ خیال

جمعرات 10 اگست 2017 21:43

قمر زمان کائرہ کی منظور وٹو سے ملاقات ،ملکی سیاسی صورتحال اور این اے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2017ء) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سینئر نائب صدر منظور وٹو سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور این اے 120 کے ضمنی انتخاب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ماڈل ٹائون میں ہونے والی ملاقات کے دوران قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت نے ریلی نکال کر ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے، ریاستی اداروں کا استعمال کرکے ایک صوبے کو بے سہارا چھوڑ دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلی بار نواز لیگ کے خلاف فیصلہ آیا تو انہوں نے اداروں کے خلاف ریلی نکال لی۔ میاں منظوروٹو نے کہا کہ این اے 120 میں بھر پور تیاری کے ساتھ اتریں گے۔

متعلقہ عنوان :