خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کےعلاقہ زیڑی میں بم دھماکہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 اگست 2017 19:53

خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کےعلاقہ زیڑی میں بم دھماکہ
لنڈی کوتل (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اگست 2017ء) خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کےعلاقہ زیڑی میں بم دھماکہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی میں دھماکہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دھماکہ خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے میں خاصہ دار فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب ہوا۔ تاہم بم دھماکے کے باعث کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم چیک پوسٹ کو نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے کا سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔