کراچی آپریشن ،اسنیپ چیکنگ،سیکورٹی ہائی الرٹ اورسی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے باوجودشرپسندعناصرکی کامیاب وارداتیں لمحہ فکریہ ہیں، حنیف طیب

جمعرات 10 اگست 2017 21:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اگست2017ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرپیڑولیم ڈاکٹرحاجی محمد حنیف طیب نے شہرمیں بڑھتی ہوئی لوٹ ماراور بینک ڈکیتیوں کی یکے بعددیگروارداتوں پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی آپریشن ،اسنیپ چیکنگ،سیکورٹی ہائی الرٹ اورسی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے باوجودشرپسندعناصرکی کامیاب وارداتیں لمحہ فکریہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سیکورٹی اداروں کی حفاظتی کوششیں بلاشبہ قابل قدرہیں لیکن جن مقامات پرحفاظتی حصارمیں میں کوئی خامی ہے تواس خلاکوفی الفور پوراکرنے کی ضرورت ہے۔عوامی مقامات، بینکوںاورتجارتی مقامات پرحفاظتی انتظامات کومثراورکیمروں کوفعال بنانے کی ضرورت ہے۔بینک ڈکیتیوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے سبب عوام میں شدیدتشویش پائی جاتی ہے، انہوں نے گزشتہ روزبینک ڈکیتی کے دوران بینک منیجرکے قتل پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اگربینکوں میں مثراقدامات نہ کئے گئے توشہرمیں تجارتی ومعاشی سرگرمیاں محدودہونے کاخطرہ ہے، کراچی کو پرامن بناناصوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، انہوںنے حکومت سے اپیل کی کہ عوام کی جان مال کی حفاظت کے لئے مثرنظام اپنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :