یمن ، صومالیہ ، جنوبی سوڈان اور شمال مشرقی نائجیریا متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد داخل ہونے کی اجازت دیں،اقوام متحدہ

جمعہ 11 اگست 2017 11:13

یمن ، صومالیہ ، جنوبی سوڈان اور شمال مشرقی نائجیریا متاثرہ علاقوں میں ..
سٹاک ہوم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن ، صومالیہ ، جنوبی سوڈان اور شمال مشرقی نائجیریا میں متحارب فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد داخل ہونے کی اجازت دیں۔ سویڈن کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نی4 افریقی ملکوں میں متحرک متحارب فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد داخل ہونے کی اجازت دیں۔

(جاری ہے)

سلامتی کونسل نے دنیا بھر کے ممالک پر زور دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ وہ افریقی ممالک میں 2 کروڑ افراد کو درپیش فاقہ کشی کے خطرے سے بچاؤ کے لیے مزید رقوم عطیہ کریں۔سویڈن کی جانب سے تشکیل دیئے گئے بیان میں 15 ممالک پر مشتمل سلامتی کونسل نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ حالیہ تنازعات اور پرتشدد واقعات کے انسانی زندگی پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور چاروں ممالک میں یہ فاقہ کشی کا مرکزی سبب ہے۔

متعلقہ عنوان :