شمالی کوریا کے مسئلے سے نمٹنے کے اقدامات کر رہے ہیں ، جاپانی وزیر دفاع

جمعہ 11 اگست 2017 13:12

شمالی کوریا کے مسئلے سے نمٹنے کے اقدامات کر رہے ہیں ، جاپانی وزیر دفاع
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) جاپان کے وزیردفاع اِتسٴْونوری اونودیرا کا کہنا ہے کہ حکومت شمالی کوریا کے حوالے سے معلومات حاصل کر کے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے پر کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوکیو میں ایوان زیریں کی سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں شمالی کوریا کی اشتعال انگیز بیان بازی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیردفاع اِتسٴْونوری اونودیرا نے کہا کہ جاپان کسی بھی ناگہانی صورتحال کے مقابلے کی باعث ایک نظام قائم کرنے کی کوششیں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔

انھوں نے کہا کہ روس اور چین نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین کے ساتھ مل کر شمالی کوریا کے خلاف اقتصادی پابندیاں سخت کرنے والی قرارداد منظور کرچکے ہیں۔ اونودیرا نے کہا کہ حکومت شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے کے لیے کام کرے گی کہ وہ مذکورہ پیغام کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اپنے جوہری اور میزائل معاملات طے کرے اور اس کے ساتھ ساتھ شمالی کوریا کے ہاتھوں اغوا ہونے والے جاپانی شہریوں کا مسئلہ بھی حل کرے۔

متعلقہ عنوان :