آزادی ٹرین (آج )مارگلہ سٹیشن اسلام آباد سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب آزادی ٹرین کا افتتاح کریں گی، اسلام آباد کیرج فیکٹری میں تیار ہوئنی والی یہ تیسری آزادی ٹرین ہے ، اس سے قبل گزشتہ سال پاکستان ریلوے نے کرسمس پیس ٹرین تیار کی

جمعہ 11 اگست 2017 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) وزارت ریلوے کی جانب سے آزادی ٹرین آج (ہفتہ )اپنے سفر کا آغاز مارگلہ سٹیشن اسلام آباد سے کرے گی،یہ تیسری آزادی ٹرین ہے جو اسلام آباد کیرج فیکٹری میں تیار ہوئی ، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب آزادی ٹرین کا افتتاح کریں گی، اس سے قبل گزشتہ سال پاکستان ریلوے نے کرسمس پیس ٹرین بھی تیار کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادی ٹرین آج (ہفتہ ) کوآزادی ٹرین اپنے سفر کا آغاز مارگلہ سٹیشن اسلام آباد سے کرے گی ۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب آزادی ٹرین کا افتتاح کریں گی ۔ وزارت ریلوے اس قومی تقریب کو منانے میں ایک اہم کردار کر رہی ہے ۔یہ تیسری آزادی ٹرین ہے جو اسلام آباد کیرج فیکٹری میں تیار ہوئی ۔ اس سے قبل گزشتہ سال پاکستان ریلوے نے کرسمس پیس ٹرین بھی تیار کی۔