پیپلز پارٹی مک مکا کی سیاست سے باہر نکل آئے، حقیقی اپوزیشن کرے، پیپلز پارٹی سے جب تک مائنس ون نہیں ہوتا اس وقت تک اس کے آگے بڑھنے کے امکانات کم ہیں، نواز شریف کا سیاسی سفر دریائے سندھ میں بہہ گیا ہے

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر رد عمل

جمعہ 11 اگست 2017 19:24

پیپلز پارٹی مک مکا کی سیاست سے باہر نکل آئے، حقیقی اپوزیشن کرے، پیپلز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مک مکا کی سیاست سے باہر نکل آئے، حقیقی اپوزیشن کرے، پیپلز پارٹی سے جب تک مائنس ون نہیں ہوتا اس وقت تک اس کے آگے بڑھنے کے امکانات کم ہیں، نواز شریف کا سیاسی سفر دریائے سندھ میں بہہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی مک مکا کی سیاست سے باہر نکل آئے، حقیقی اپوزیشن کرے، ووٹ کی سیاست کرنے والے پیپلز پارٹی سے متنفر ہو کر دوسری جماعتوں میں جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے مائنس ون جب تک نہیں ہوتا اس وقت تک اس کے آگے بڑھنے کے امکانات کم ہیں، نواز شریف کا سیاسی سفر دریائے چناب میں بہہ گیا ہے۔