سیدمنظور حسین گیلانی نے نوازشر یف کی نااہلی کا فیصلہ دینے والے سپر یم کورٹ کے ججزسے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

پارلیمنٹ سپر یم کورٹ کے فیصلے کو ختم کر نے کا بھی اختیار رکھتی ہے ‘جرنیلوں کو حکمر انی کا اختیار دینے والے ججوں کے خلاف بھی آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونا چاہئے‘موجودہ نظام حکومت درست نہیں بلکہ ہماری تجویز ہے کہ ملک میں صدارتی پارلیمانی نظام ہونا چاہئے اس نظام میں صدر اور گورنرز کو غیر منتخب افراد کابینہ میں شامل کرنے کا اختیار ہونا چاہئے‘سربراہ استقلال پارٹی کی لاہور میں پر یس کانفر نس

جمعہ 11 اگست 2017 19:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) استقلال پارٹی کے چیئر مین سیدمنظور حسین گیلانی نے نوازشر یف کی نااہلی کا فیصلہ دینے والے سپر یم کورٹ کے ججزسے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپر یم کورٹ کے فیصلے کو ختم کر نے کا بھی اختیار رکھتی ہے ‘جرنیلوں کو حکمر انی کا اختیار دینے والے ججوں کے خلاف بھی آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونا چاہئے‘موجودہ نظام حکومت درست نہیں بلکہ ہماری تجویز ہے کہ ملک میں صدارتی پارلیمانی نظام ہونا چاہئے اس نظام میں صدر اور گورنرز کو غیر منتخب افراد کابینہ میں شامل کرنے کا اختیار ہونا چاہئے ۔

لاہور پر یس کلب میں پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے سید منظور حسین گیلانی نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ کا مطلب قانون کے تحت آئین کے تابع کام کریں جج بیٹھ کر تشریح کے نام پر نیا قانون نہ بنائے دوہری شہریت رکھنے والے پر انتخابی عمل میں حصہ لینے پر پابندی ہونا چاہئے ملکی سیاسی صورتحال کا زکرکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اہل ہوس کا کھیل ختم کرنا چاہئے مارشل لائوں کی مخالفت کرنے والوں کو اکٹھے ہونا چاہئے عوام اپنے شعور کا سفر طے کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماورائے آئین اقدام کرنیوالوں کے خلاف بلاتمیز آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونا چاہئے جرنیلوں کو حکمرانی کا اختیار دینے والے ججوں کے خلاف بھی آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونا چاہئے نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ درست نہیں ہم اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں اور ان کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ استقلال پارٹی اگلے الیکشن کی تیاری کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :